پاکستان کے آئین وقانون کا بول بالا ، ملکی تاریخ کا اہم فیصلہ

جدت ویب ڈیسک :پاکستان کے قانون کا بول بالا ہوگیا اورسپریم کورٹ نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے اور بچوں کیخلاف لندن فلیٹس کیخلاف 6 ہفتوں کے اندر ریفرنس دائر کرنے اور 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایک جج فیصلے پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گا ۔واضح رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجاز افضل خان ،جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت بالخصوص سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ سپریم کورٹ کے اطراف پولیس اور ایف سی اہلکار جبکہ ریڈ زون کے اطراف میں رینجرز ، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہوئے۔تفصیلات کے مطابق بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل فیصلہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے غلط معلومات فراہم کیں، وہ صادق اور امین نہیں رہے ہیں، پانچوں ججوں نے متفقہ طور پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیساتھ ہی الیکشن کمیشن کو فوری طور پر نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور نواز شریف کو فورا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کیپٹن صفدر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نااہل قرار دیدیا گیا ہے اور نیب کو 6 ہفتوں کے اندر اندر نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ صدر مملکت آئین کے مطابق جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.