Pakistan Super League

پاکستان سپر لیگ 3 کے ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوں گے

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان سپر لیگ IIIکے ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوں گے، ایونٹ میں شریک 6 فرنچائزز اپنے اسکواڈز کے لئے 11 کھلاڑی منتخب کر سکیں گی۔کرس لین، پال ڈومینی، مچل جونسن، ڈیوائن براوو، عمران طاہر، اینجلو میتھیوس،لیوک رونچی، کولن انگرام، وائن پارنیل ، جون ہیسٹنگز جیسے نامور انٹرنیشنل اسٹارز بھی ڈرافٹ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ تمام فرنچائزز پہلے مرحلے میں 9،9 پلیئرز کا انتخاب کر چکی ہیں، پالیسی کے مطابق لاہور قلندرز سب سے پہلے کسی پلیئر کو منتخب کرنے کا حق رکھتی ہے، دوسری باری اسلام آباد یونائیٹڈ، تیسری کراچی کنگز، چوتھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پانچویں پشاور زلمی اور چھٹی ملتان سلطان کی ہو گی۔ باہمی ٹریڈز کے دوران باری میں ردوبدل بھی ہو سکتا ہے۔دوسری جانب جارح مزاج بیٹسمین عمران نذیر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے عمران نذیر کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ 35 سالہ جارح مزاج بیٹسمین 2014میں کے سر پر گیند لگنے اور فٹنس مسائل کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔ انہوں نے آخری انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ 2012میں کھیلا تھا تاہم اب انہیں پی ایس ایل کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے جہاں عمدہ کارکردگی دکھا کر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران نذیر پاکستان کی جانب سے 79 ون ڈے میچز میں 2 سنچریز اور 9 ففٹیز کی مدد سے 24.61 کی اوسط سے 1895 رنز بنا چکے ہیں، 25 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 3 ففٹیز کیساتھ 21.73 کی اوسط سے 500 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی لیگز کے 102 میچز میں 18 نصف سنچریز کی مدد سے 28.22 کی ایوریج سے 2540 رنز سکور کر رکھے ہیں، 93 رنز ان کی بہترین انفرادی اننگز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.