Shaniera Akram Excited to be Cheering for Multan Sultans

پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ، شینز ا اکرم

شارجہ جدت ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملتان سلطانز کے مینٹور وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز سے بڑھ کر پاکستان سپر لیگ âپی ایس ایلá کا حصہ بننا بڑی بات ہے۔ملتان سلطانز کے مینٹور وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم ملتان سلطانز کو سپورٹ کرنے شارجہ میں موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہوتی ہے، اسی لیے اپنی نئی فیملی کو سپورٹ کرنے آئیہوں اور نئی ٹیم، نئے کوچ سب ہی لیگ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں فائنل کے لیے وہ پرجوش ہیں جب کہ لیگ کے میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے اور یہ سب پاکستان کرکٹ کے لیے اہم ہے۔شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کو ملک میں واپس دیکھنا چاہتے ہیں اور پی ایس ایل کو بھی اپنے وطن میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے امید کا اظہار کیا کہ دو سالوں میں ٹورنامنٹ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے ملتان سلطانز سے بڑھ کر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا بڑی بات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.