#PakistanSuperLeague #MultanSultans #QuettaGladiators #Competetoday

پاکستان سپر لیگ : ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

دبئی : جدت ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ سکس کے سلسلہ میں آج16 جون کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ میچ رات 9بجے شروع ہوگا۔کل 17 جون کودو میچ کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی شام چھ بجے اور کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز رات گیارہ بجے مد مقابل ہونگی ۔
کراچی کنگز کے قائد عماد وسیم نے کہا ہے کہ کیچز چھوڑیں گے تو ہم میچ جیت نہیں سکتے۔ ٹیم کو ابھی بہت کچھ کرنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے خلاف ہم نے خراب کرکٹ کھیلی اور بہت کیچز بھی ڈراپ کیے۔کیچز ڈراپ کریں گے تو جیتنا مشکل ہو جائیگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا افتخار احمد اور محمد عامر کے درمیان تکرار پر کہنا ہے کہ وہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا۔میچ کے دوران کراچی کنگز کے فاسٹ بائولر محمد عامر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز افتخار احمد کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔اس صورتحال پر میچ کے بعد اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا ، دونوں کھلاڑی آپس میں بہت اچھے دوست ہیں۔میچ میں فتح سے متعلق بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، اچھی بات ہے کہ کبھی ٹاپ آرڈر اور کبھی مڈل آرڈر سکور کر رہا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رائونڈر افتخاراحمدنے کہاہے کہ کوچ اور کپتان کی ہدایت اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بطور پروفیشنل کھلاڑی کسی بھی نمبر پر کھیلنا پڑ سکتا ہے جس کیلئے تیار رہتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.