Pakistan Boxing Federation

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپین شپ کے کنڈکٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپین شپ کے کنڈکٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیمپین شپ میں شرکت کرنیوالے باکسرز اور آفیشلز پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپین شپ پیر سے شروع ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے ٓرگنائزنگ کمیٹی نے جعلی ایسو سی ایشن کے نمائندوں کو چیمپین شپ کنڈکٹ کروانے کی ذمہ داری سونپی جس پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی موجودگی میں جعلی نمائندوں سے چیمپین شپ کنڈکٹ کروانے کا اقدام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ساکھ پر بھی ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے کہ جن لوگوں کا باکسنگ سے کچھ لینا دینا نہ ہو وہ کیسے کوئی چیمپین شپ کنڈکٹ کروا سکتے ہیں ، اس ضمن میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ناصر ٹنگ کا کہنا تھا کہ اصل فیڈریشن کی بجائے جعلی لوگوں سے انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپین شپ کے مقابلے منعقد کروائے جا رہے ہیں ، جعلی ایسوسی ایشن انٹر یونیورسٹیز کے نام پر باکسنگ مقابلے کنڈکٹ منعقد نہیں کروا سکتی جس پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے انٹر یونیورسٹیز باکسنگ مقابلوں کے کنڈکٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنیوالے باکسر اور آفیشلز پر فیڈریشن پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورباکسنگ فیڈریشن سے ملحق تمام باکسرز اورآفیشلز کو تنبہہ کی ہے کہ وہ فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ مقابلوں میں شرکت نہ کریں، فیڈریشن اپنے قانون کے مطابق چیمپین شپ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر پابندی عائد کرئے گی ۔#/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.