Pakistan Iran and ISPR

پاکستان ایران کو مل کر دہشتگردوں کی سازش ناکام بنانا ہوگی‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک پاکستان اور ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منتقی انجام تک پہنچانے اور دونوں ممالک کی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا ہے۔، دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر اتفاق رائے بھی کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ایرانی وزیر دفاع امیر حاتامی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور ایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے پر اتفاق کیا ہے،ملاقات میں پاک ایران بارڈرپرہاٹ لائن رابطے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایرانی وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے پر پاک فوج کے کردار کو سراہا ، انہوں نے آرمی چیف کی جانب سے ایران کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ایرانی وزیردفاع نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کوسراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاک ایران بارڈر پر مسائل پیدا کر سکتے ہیں ، ہمیں دہشت گردوں کو روکنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی،دہشت گردوں کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور کوئی تیسرا فریق پاک ایران بارڈر پر مداخلت نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت کو پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں ایرانی وزیر دفاع امیر حاتامی کا کہنا تھا کہ ہمسایوں سے بہترتعلقات ہماری پالیسی میں شامل ہے، ایران پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون مزیدبڑھاناچاہتاہے۔ایران اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے لئے اہم گوشہ رکھتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.