#Familiesoccupy #Pakistanstock #Market

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر31 خاندان قابض

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 31 خاندان پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر قابض ہیں اور کے ایس ای 100 انڈیکس کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے بورڈ زیادہ تر ان خاندانوں کے قریبی لوگوں سے بھرا ہوا ہے ان میں سے بعض ان کے ملازم ہیں۔

دوسرا یہ کہ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کس طرح کمپنی کے ڈھانچے اور پیشہ ورانہ انتظام پر مالک اور اس کے خاندان کے اثر و رسوخ کی جانچ پڑتال کے لیے تشکیل دیا جاتا ہے، اس مطالعے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ان خاندانوں کا کاروبار میں کافی حد تک اثر و رسوخ ہے جس کی وجہ غیر قانونی نجکاری اور ملٹی نیشنل قواعد و ضوابط کا فقدان ہے۔پی آئی ڈی ای کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق اور امین حسین کے مطالعہ چھوٹا کلب: پاکستان کی معاشی منڈیوں کے تقسیم کار اور نیٹ ورک کے مطابق 2018 میں جب یہ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ، 31 خاندانوں کو کے ایس ای 100 پر غلبہ حاصل تھا ،اس مطالعے میں سٹاک مارکیٹ میں کارپوریٹ گروپوں اور ان کی ملکیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.