پاکستانی عمران ہاشمی سے ملیے ۔سوشل میڈیا پر دھوم

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاکستان سے تعلق رکھنے والےپشاور کے علاقے حیات آباد کے نوجوان مزداک جان ، ایک نوجوان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور محض ایک دن میں لاکھوں افراد نے اِسے دیکھا اور پسند کیا جب کہ ہزاروں لوگوں نے ان تصاویر کو اپنی وال پر شیئر کیا ان تصاویر کی خاص بات نوجوان کا ہو بہو عمران ہاشمی ہونا تھاایسا لگتا ہے پاکستان میں مشہور فنکاروں کے ہم شکل افراد بکثرت پائے جاتے ہیں جب ہی تو ہر تھوڑے دن بعد کسی نہ کسی معروف شخصیت کا پاکستانی ہم شکل نکل آتاہے۔ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی نوجوانوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور اب پشاور کے علاقے حیات آباد کے نوجوان مزداک جان نے نامور بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی سے بہت زیادہ مشابہت کے باعث سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔۔یہ نامعلوم جوان جس کا تعارف اب تک دستیاب نہیں عمران ہاشمی کے ناک نقشہ سے بہت قریبی مشابہت رکھتا ہے وہی ماتھا، ویسی ہی مسکراہٹ، اسی طرح کی آنکھیں اور اس جیسی ناک نے نوجوان کو کس قدر مشابہ کردیا ہے کہ گماں ہوتا ہے کہ یہی عمران ہاشمنی ہے یا کم از کم اُن کا کوئی جڑواں بھائی ضرور ہے۔ایک ہی دن میں سوشل میڈیا میں مقبول ہونے والےعمران ہاشمی کی اس فوٹو کاپی کے بارے میں زیادہ زیادہ سے لوگ جاننا چاہتے ہیں تاہم اس کے لیے کچھ وقت انتظار کرنا ہوگا اور لگتا ہے یہ نوجوان بھی دھماکے دار انٹری دینے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔کہا جاتا ہے دنیا گول ہے جہاں ایسے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے اب یہی دیکھ لیں کہ جڑواں بھائی یا جڑواں بہن تو ایک دوسرے سے مکمل مشابہت رکھتے ہی ہیں لیکن حیران کن امر ہے کہ دنیا کے اس کنارے کوئی ایسا شخص بھی موجود ہے جو بالکل ہو بہو آپ جیسا ہی ہوں حالانکہ دور تک اُس کا آپ سے کوئی رشتہ نہ تعلق ہوگا۔عمران ہاشمی اپنی مخصوص مسکراہٹ اور رومانیت بھری اداکاری کے باعث انڈین فلموں کے مقبول ترین ہیرو ہیں جن کی شہرت کی دھوم دنیا کے کونے کونے میں مچی ہوئی ہے جہاں خوبصورت حسینائیں اپنے دل تھامے ان کی ایک مسکراہٹ کی منتظر رہتی ہیں اور ہزاروں نوجوانوں کے وہ آئیڈیل ہیںبالی وڈ کی جگمگاتی دنیا کے روشن ستاروں کے انداز، لباس، ہیئر اسٹائل حتی کے ڈائیلاگ کو اپنانے والے تو بہت ہیں مگر ایسے خوش قسمت بھی موجود ہیں جن پر قدرت کی دیوی کچھ یوں مہربان ہوئی کہ ناک نقشہ ہی کسی ہیرو یا ہیروئن کا دے ڈالا اور قدرت کی اس فیاضی کے باعث وہ معمولی شخص شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.