پانامہ کیس عالمی طاقتوں کی سا زش ہے ، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس صرف اور صرف عالمی طاقتوں کی سا زش ہے جسکا نشانہ ر وسی صدرپیوٹن برطا نوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون اور نواز شریف تھے جمعہ کے روز پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پانامہ کیس پاکستان کی اندورنی نہیں بلکہ بیرونی سازش تھی جسکا ٹارگٹ پیوٹن ڈیوڈ کیمرون اور نواز شریف تھے ہمیں عالمی طاقتوں کے سازشوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے، بہت سے سیاسی اور غیر سیاسی طاقتور لوگ نفرت انتقام اور تعصب میں اس سازش کا ایندھن بنے، پاکستان کا کوئی ادارہ سازش کا حصہ نہیں۔خواجہ سعدرفیق نے مزید کہا پاناما کیس کے دوران انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے تھا، جے آئی ٹی کا رویہ جانبدارانہ اور یکطرفہ تھا، ہمارے اعتراضات اور تحفظات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی، پاکستان استحکام کی راہ پر گامزن ہے، نفرت اور تعصب پاکستان کو اس کی منزل سے ہٹا سکتا ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ منتخب وزرا اعظم کو عدالتی فیصلوں کے ذریعے ہٹوانے کی سوچ اور عمل ملک کے لیے زہر قاتل ہیں جب کہ آئین میں دفعہ62/63 کی حیثیت مرحومہ58-2بی کے مساوی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ مسلسل 4 برس ملک کو بحرانوں سے نکالتے اور سازشوں کو ناکام بناتے گزارے تاہم نفرت، تعصب اور انتقام ترقی و استحکام کی شاہراہ پر گامزن پاکستان کو منزل سے ہٹاسکتا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی بھاری بھرکم رپورٹ بدنیتی اور عدم انصاف کا شاہکار تھی کیونکہ یہ کام 2 ماہ میں ممکن ہی نہیں تھا، لگتا ہے کہ جنات نے جے آئی ٹی کی مدد کی، پانامہ پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا نشانہ پیوٹن نواز شریف اور کیمرون تھے جب کہ پانامہ پیپرز سازش کے پاکستانی کھلاڑی جلد اپنے کیے پر پچھتائیں گے، ہمیں گرانے کے شوق میں ملک اور جمہوری نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.