T10 Cricket League Pakistan

ٹی 10 کرکٹ لیگ میں کون سے کھلاڑی شرکت کرینگے۔۔۔ جانئے

دبئی جدت ویب ڈیسک :سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت 8پاکستانی کھلاڑی رواں برس کے آخر میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں شرکت کرینگے ، ٹی 10 لیگ دسمبر میں کھیلی جائے گی جس میں 8ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔تفصیلات کے مطابق لیگ کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی منی ڈرافٹنگ کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے آئیکون کھلاڑیوں کے انتخاب کے علاوہ گزشتہ سکواڈز سے چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھا، مین ڈرافٹنگ کی تقریب 2 ستمبر کو ہو گی جس میں فرنچائزز 11، 11 کھلاڑیوں کو چنائو کریں گی، پختونز نے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈز نے ایوان مورگن اور کیریلا کنگز نے شعیب ملک کو برقرار رکھا، ڈیرن سیمی نے بنگال ٹائیگرز سے ناردرن واریرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے، کامران اکمل مراٹھا عریبینز، محمد عرفان پختونز، آصف علی بنگال ٹائیگرز، سہیل تنویر کیریلا کنگز، محمد حفیظ راجپوتس، وہاب ریاض ناردرن واریرز کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔#/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.