نیویارک جدت ویب ڈیسک :ٹینس اسٹار ڈومنک تھیم نے اپنا ٹوٹا ہوا ریکٹ اپنے ایک کم عمر شائق کو دے دیا جو خوشی سے سرشار دکھائی دیا۔یو ایس اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں امریکی حریف ٹیلر فرٹز سے میچ کے دوران آسٹریوی پلیئر ڈومنک تھیم نے فرسٹریشن میں اپنا ریکٹ گراﺅنڈ پر مار کر توڑ دیا، وہ اعصاب شکن میچ کے دوران ایک پوائنٹ گنوانے پر خود پر قابو نہیں رکھ پائے تھے،انھوں نے فرٹز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ا?خر میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
