ٹینس اسٹار سرینا ولیمز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،جانئے

امریکہ جدت ویب ڈیسک سرینا ولیمز شادی کے بندھن میں بھند گئی ۔ جس کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئیں۔سرینا نے اپنی شادی کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں سفید عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب ان کے شوہر الیکس اوہانیان نے بھی شادی کی چند خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔سرینا اور الیکس اوہانیان کی شادی 16 نومبر کو امریکی شہر نیو اورلینز آرٹس کمپلیکس میں ہوئی، جس پر تقریباً 10 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے گئے ۔ٹینس اسٹار کی شادی میں بلوائے گئے 250 مہمانوں میں گلوکارہ بیونسے ، کم کرادشن ویسٹ اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تیاریاں بڑی رازداری کے ساتھ کی گئی تھیں، حتیٰ کہ مہمانوں کو بھی تقریب میں موبائل فون کے بغیر شرکت کا کہا گیا تھا کیونکہ تصاویر کے حقوق پہلے ہی ایک میگزین کو فروخت کیے جاچکے تھے ۔مداحوں نے سرینا اور ان کے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔سرینا ولیمز آج رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گی۔7مرتبہ ومبلڈن سنگل ٹائٹلز اور 23 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز جیتنے والی سرینا ولیمز اور الیکس اوہانیان کی پہلی ملاقات 2015 کے آخر میں روم میں ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا اور گذشتہ برس دسمبر میں منگنی کرلی۔الیکس اوہانیان ‘ریڈٹ’ نامی ایک ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز کے ہاں 2 ماہ قبل بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.