ٹریکر کاٹنے کا ماہر،میئرکراچی کا سابقہ ڈرائیورکار چور نکلا

کراچی جدت ویب ڈیسک : ٹریکر کاٹنے کا ماہر،میئرکراچی کا سابقہ ڈرائیورکار چور نکلا
۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے 15 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کااعتراف کرلیا تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم گلشن گوپانگ نے 2009 سے2013 تک وسیم اخترکے پاس بطور ڈرائیور نوکری کی۔ نوکری چھوڑنے کے بعد ملزم نےاپنا گروہ بنالیااور گاڑیاں چوری کرنے لگا ۔ گروہ میں امان اللہ، مصطفی اور حسین شامل ہیں ۔ ملزم نے بتایاکہ ایک گاڑی چوری کرنے پر گروہ کے ہر کارندے کو 20 سے 80 ہزار روپے تک ملتے تھے ۔ ملزم گاڑیاں چوری کی واردات کراچی کے پوش علاقوں میں کیا کرتے تھے ۔ گلشن گوپانگ کا ساتھی امان اللہ گاڑی سے ٹریکر کاٹنے کا ایکسپرٹ تھا ۔ گلشن گوپانگ پر گاڑیاں چوری کرنے کے چار مقدمات درج ہیں ۔تفتیشی رپورٹ کےمطابق ملزم نے 15 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزموں کا ایاز نامی ساتھی دو سال پہلے پنجاب پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارا جا چکا ہے ۔گلشن گوپانگ چوری کی گاڑیاں اندرون سندھ حاجی پاکستانی نامی شخص کو فروخت کرتا تھا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.