ٹرمپ کے دامادکاروسی عہدیداروں سے ملاقات کا اعتراف

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور اْن کے قریبی مشیر جیرڈ کْشنر نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اور بعد میں، وہ چار بار روسی عہدیداروں سے ملے تھے، لیکن اْن کے ساتھ یا اور دیگر کسی غیر ملکی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی گٹھ جوڑ کا الزام درست نہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے روبرو بند کمرے کی شہادت کی کارروائی سے قبل، کْشنر نے گزشتہ روز 11 صفحات پر مشتمل بیان جاری کیا۔کْشنر نے تحریری جواب دیا کہ ریکارڈ اور دستاویز جو میں پیش کر رہا ہوں یہ ثابت کریں گی کہ انتخابی مہم اور عبوری دور کے دوران مختلف افراد سے ہزاروں رابطوں میں سے شاید میں چار مرتبہ روس کے نمائندوں کے ساتھ ملا، جن میں سے کوئی بھی ملاقات کسی طور پر یاد رکھنے کے قابل نہیں تھی، انتخاب کے حوالے سے یا کسی اور لحاظ سے۔اْنھوں نے مزید بتایا کہ امریکا میں روس کے سفیر کے ساتھ اْن کی متعدد مختصر ملاقاتیں ہوئیں، جس دوران اْنھوں نے امریکا روس تعلقات میں بہتری لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ لیکن اْنھوں نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی اِن رپورٹوں کی تردید کی کہ اْن کے اور سرگئی کسلیاک کے درمیان ٹیلی فون پر مزید گفتگو جاری رہی۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کی کمیٹیاں گذشتہ سال کے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.