ٹرمپ نے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اسکارا موچی کو برطرف کردیا

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن انتھونی اسکارا موچی کو10روز کے بعد ہی ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک اپنے کمیونی کیشن ڈائریکٹر انتھونی اسکارا موچی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔ انہوں نے 10 روز قبل ہی وہائٹ ہاو?س کے اس اہم عہدے پر کام شروع کیا تھا۔اسکارا موچی کی عہدے سے برطرفی کی خبر وہائٹ ہاوس کے نئے چیف آف سٹاف جا ن کیلی کے عہدے سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد سامنے آئی ۔میڈیا کے مطابق اسکارا موچی کی جانب سے ساتھی اہلکاروں پر بے جا تنقیدان کی برطرفی کی وجہ بنی ۔ اس کے علاوہ نئے چیف آف اسٹاف جان کیلی نے بھی صدر ٹرمپ سے اسکارا موچی کو برطرف کرنے کی درخواست کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.