ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک شارع فیصل پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سابق پولیس کانسٹیبل کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق شارع فیصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم آفاق ظفر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا،پولیس کے مطابق ملزم برطرف پولیس کانسٹیبل ہے جوکہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما مختار پرویز کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،شارع فیصل پولیس نے ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.