Women's Hockey World League

ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ فائنلز کا آغاز 17 نومبر سے ہوگا

آکلینڈ جدت ویب ڈیسک ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ فائنلز کا آغاز 17 نومبر سے نیوزی لینڈ میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں انگلینڈ، جرمنی، ارجنٹائن، چائنہ، نیوزی لینڈ، کوریا، امریکا اور ہالینڈ شامل ہیں۔افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی روز دوسرے میچ میں ہالینڈ اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 نومبر جبکہ فائنل 26 نومبر کو ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.