ویمنز فٹ بال کھیل کی سرپرستی کی جائے ‘کیپٹن عبید اللہ خان

کراچی جدت ویب ڈیسک ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کراچی کے جنرل سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان نے کہاکہ سرکاری سطح پر ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے تاکہ خواتین میں فٹ بال کی ترقی اور اس کے فروغ دیکر فٹ بال گراونڈز کو آباد کیا جاسکے ہماری بچیوں میںٹیلنٹ موجود ہے ہماری بچیاں دنیا میں فٹ بال کے میدان میں اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکتیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے آل پاکستان ویمنز ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا عبید اللہ خان نے کہاکہ ہمارے ملک میں کھیل کے میدان میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ ان کی بہتر نگہداشت اور سرپرستی نہیں کی جاتی انہوںنے مطالبہ کیا کہ ویمنز فٹ بال کھیل کو حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے اگر ہمارے ڈیپارٹمنٹل سطح پر لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی ٹیمیں تشکیل دیں تو خواتین کھلاڑیوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ویمنز کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع بھی ملے گا عبید اللہ نے کہاکہ ہماری حکومت سندھ سے پر زور اپیل ہے کہ وہ مختلف اداروں میں ویمنز فٹ بال ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملکوں میں بھی خواتین فٹ بال کھلاڑی اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.