PSL 3 and Pakistan Cricket Board

ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار ہے‘ پی سی بی

لاہور جدت ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمے دار ذرائع نے کہاہے کہ سیریز شدید ترین خطرات سے دوچار ہے ¾ ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے مارچ میں لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے نصف درجن میٹنگوں کے باوجود ابھی تک تین میچوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔یہ سیریز ایسے وقت ہوگی جب ویسٹ انڈین بورڈ کو اس سے چند دن پہلے زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالی فائر میں بھی شرکت کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین بورڈ سیریز کو سامنے رکھتے ہوئے معاوضے میں اضافہ کا خواہش مند ہے ¾اگر یہ سیریز منسوخ ہوتی ہے تو اگست میں امریکا میں ہونے والا تین ملکی ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑجائےگا کیوں کہ امریکا میں ہونے والے سات ٹی20 میچوں کا میزبان ویسٹ انڈین بورڈ ہے۔پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے اس تین ملکی ٹورنامنٹ کے میچ ہیوسٹن اور فلوریڈا میں کرانے کی تجویز ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچوں سے بھی اپنا شیئر مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخری ہفتے میں ہونے والی سیریز کے مستقبل لکا فیصلہ اگلے ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں ہوگا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں حتمی رائے دینے سے گریز کررہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.