Virat Kohli Indian Cricket Team Captain

ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے۔ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 6 ہزار رنز بنانے کا یہ سنگ میل انگلینڈ کیخلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 46 رنز بناتے ہوئے عبور کیا، یہ کوہلی کے کیریئر کی 119ویں اننگز رہی، ان سے قبل سابق کپتان سنیل گاوسکر نے کیریئر کی 117ویں اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے اور ٹنڈولکر نے 120 اننگز میں یہ مرحلہ عبور کیا تھا۔ٹیسٹ کی تاریخ میں اس مقام کو تیزتر عبور کرنے والوں میں کوہلی کا نمبر9واں رہا، سرڈان بریڈمین68 اننگز میں کارنامہ انجام دیکر نمایاں ترین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.