وہ وقت نہ آئے کہ سب کو ٹرک پر بیٹھنا پڑے ‘سعد رفیق

 

لاہور جدت ویب دیسک وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ وقت آئے کہ سب کو ٹرک پر بیٹھنا پڑے ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پرہونے کی صورت میں پیپلزپارٹی کومرکزمیں کردارنظرنہیں آرہا، ہم نہیں چاہتے وہ وقت آئے کہ سب کو ٹرک پر بیٹھنا پڑے ۔لاہور کے حلقہ این اے 125 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدے داروں سے خطاب کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ آصف علی زرداری کیوں اپنی پارٹی کو جائز آئینی ترمیم بھی نہیں کرنے دے رہے ، انہوں نے پارٹی کا انجن کیوں بند کردیا یہ سوال زرداری سے پوچھنا چاہیے ۔سعد رفیق نے کہا کہ سب سے زیادہ پراسرار رویہ آصف زرداری کا ہے ہم نہیں چاہتے وہ وقت آئے کہ سب کو ٹرک پر بیٹھنا پڑے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان امیچورآدمی ہیں، میری دعا ہے کہ مچھلی کو پتھر نہ چاٹنا پڑے ۔ ووٹ کے ذریعے تبدیلی چند ماہ کی بات ہے صبر کرلیاجائے ، پاکستان میں ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی آنی چاہیے ، کوئی پارٹی رکاوٹ بنے گی تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.