وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی آج اہم پریس کانفرنس، وزارت سے مستعفی ہونے کا امکان

جدت ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کے وزارت سے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔چوہدری نثار کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے طویل رفاقت ختم کرنے اور وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔چوہدری نثار کا مؤقف ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نے جونیئرز سے مشاورت کی اور سینئرز کو نظر انداز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کو منانے کی تمام ہی کوششیں بے نتیجہ رہیں اور شہبازشریف بھی ناراضی دور نہ کرسکے۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گےدوسری جانب ذرائع کا کہناہےکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کمر میں تکلیف کے باوجود پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ترجمان نے کہا میڈیا سے درخواست ہے کہ پریس کانفرنس کے التوا پر قیاس آرائی سے گریز کرے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی چوہدری نثار کو منانے کے لیے گئی تھی تاہم وہ ناکام لوٹی جب کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ان کا مؤقف اصولی ہے اور وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کو پریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ محض ناساز طبیعت ہے لہٰذا التوا کے کوئی اور معنی نہ پہنائے جائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.