وفاقی حکومت ہرسال 5.5 ارب روپے اسکالرشپس پرخرچ کرے گی: وزیراعظم

اسلام آباد:ویب ڈیسک :: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ پروگرام ملک بھر میں شروع ہو، وفاقی حکومت ہرسال 5.5 ارب روپے اسکالرشپس پر خرچ کرے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام پاکستان میں انقلاب برپا کر دے گا، اسلام تعلیم کے فروغ پر زور دیتا ہے، قرآن کی پہلی وحی بھی پڑھنے کے حوالے سے آئی، تعلیم کسی بھی معاشرے کا بنیادی عنصرہے، اس کےبغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ پروگرام میں 50 فیصد اسکالر شپس خواتین کیلئےمختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام میں وزیراعظم کے وژن کے مطابق کے پی حکومت بھی حصہ ڈالے گی، صوبے میں مختلف سطح پر کے پی حکومت تعلیمی وظائف دے رہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اسکالر شپ پروگرام سےغریب اورمتوسط طبقے کو تعلیم کی سہولیت میسر آئیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.