Pakistan Government Funds Issue Against Development Work

وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے98 ارب 53 کروڑ 32لاکھ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںوفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کے لئی98 ارب 53 کروڑ 32لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کے لئے 2کھرب 4 ارب 80کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 30 ارب ایرا کے لئے 3 ارب 15کروڑ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے 53 ارب 43 کروڑ پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے 11ارب 95کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔۔#/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.