وطن ِ عزیز سے تپِ دق کے خاتمےاور صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا عہد

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : : پیر کو انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے وطن ِ عزیز سے تپِ دق ( ٹی بی ) کے مرض کے خاتمے اور اس کی روک تھام کےلئے بھرپور اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ سماجی تنظیمیں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری نے صدر مملکت کو ٹی بی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹی بی کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ٹی بی کے تین لاکھ سے زائد مریض ہیں اور ہر سال 10 ہزار مریضوں کا مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال لگ بھگ 2 لاکھ 40 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ٹی بی کے باعث موت کا شکار ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ٹی بی کا مرض دنیا بھر میں ہر روز 5 ہزار جانیں لے لیتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ایک تہائی ٹی بی کے مریضوں میں مرض کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی، یا وہ علاج کی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ وہ کراچی سے ٹی بی کے خاتمہ کےلئے اس مہینے سے مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں حکومت کے ساتھ سماجی تنظیمیں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.