New Movie Patakha

وشال بھردواج کی نئی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا گیت’’ بلما‘‘ ریلیز کر دیا گیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک :وشال بھردواج کی نئی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا گیت’’ بلما‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔ تقریب میں جو لوگ شریک ہوئے ان میں سنیا ملہوترا ، رادھیکا مدن ، سنیل گروور، نمت داس ، ابھیشک دوہان ، ریکھا بھردواج اور سنیدھی چوہان شامل ہیں۔ پٹاخہ دو بہنوں کی کہانی پر مشتمل ایک کامیڈی فلم ہے جن کی پرورش راجستھان کے ایک گائوں میں ہوئی ہے، فلم میں ایک خاندان میں رہنے والے افراد کے درمیان ہونے والی کشمکش اور پریشانیوں کو بھی واضح انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.