وزیر داخلہ نے عدالتی حکم پورا کرنے کے لیے48گھنٹے کی مہلت مانگ لی

جدت ویب ڈیسک :وزیر داخلہ نے عدالت سے 48گھنٹے کی مہلت مانگ لی کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی ، آئی جی پنجاب کو دھرنا ختم کرانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آئی جی نے راولپنڈی کا ہنگامی دورہ بھی کیا۔ آئی جی عارف نواز آج اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں آر پی او، سی پی او، کمشنر، سپیشل برانچ افسران آئی جی کو بریفنگ دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے مقام پرمذہبی جماعت کے دھرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کریں گے،تفصیلات کے مطابق آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے سے متعلق کی درخواست کی سماعت کی جس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدالتی حکم کے باوجود دھرنا ختم نہ کرانے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.