وزیر اعظم اور ان کے وزیروں کی بددیانتی حیران کن ہے، عمران خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے وزیروں کی بددیانتی حیران کن ہے تاہم امارات کا مرکزی بنک اقامے والوں کی بیکنگ تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا جو باعث تشویش ہے ۔ عمران خان نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر ‘‘ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے وزیروں کی پیسے کی لالچ سے ہم سب واقف ہیں لیکن اتنی بددیانتی کہ سارا مافیا جیب میں اقامے لے کر گھوم رہا ہے انتہائی حیران کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقتاً فوقتاً ان کی بدعنوانیاں سامنے آ رہی ہیں اور ان کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے لیکن یہ انتہائی قابل تشویش امر ہے کہ امارات کا مرکزی بنک اقامے والوں کی بیکنگ تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا جو شریف برادران اور ان کے وزیروں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں مشکلات کا باعث بن سکتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.