murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کس کونوکریاں دینے کااعلان کردیا ؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے خصوصی افراد نے ملاقا ت کی، اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ لوگوں کے لیے مجھے احساس اور قدر ہے،آپ کاسرکاری ملازمتوں کا کوٹہ 2 سے بڑھاکر 5 فیصد کیا ہے جو آپ کو مل کر رہے گا۔انہوں نے خصوصی افراد سے کہا کہ میری کوشش ہے کہ مارچ کے آخر یا اپریل کے شروع میں آپ کی بھرتیوں کا کام مکمل کرلیں گے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جب حکومت آپ کا خود خیال کررہی ہے تو احتجاج کرنا اچھی بات نہیں،میں آپ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.