وزیراعظم ہائوس سازشوں کا گڑھ بن چکا ہے،نعیم الحق

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہا ئوس سازشوں کا گڑھ بن چکا ہے ، نیب میں وزیراعظم کیخلاف 32 کیس ہیں حکمرانوں کو قومی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا،حکومت پانامہ کیس کا فیصلہ اپنے حق میں لینے کیلئے دبائو ڈال رہی ہے ، سپریم کورٹ سے استدعا ہے قومی مفاد میں پاناما کیس کے فیصلے کا جلدازجلد فیصلہ سنایا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس سازشوں کا گڑھ بن چکا ہے اور حکومت کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ اپنے حق میں لینے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے ، پاناما کیس کی وجہ سے ملک مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ہمیں عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سمیت لیگی رہنمائوں کے اقامے باعث شرم ہے اوروزیراعظم سمیت لیگی رہنما اقامے لیکر آئین کی حکمرانی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا تحریک انصاف قانونی چارہ جوئی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد عدالتی کارروائی کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا نیب میں وزیراعظم کیخلاف 32 کیس ہیں حکمرانوں کو قومی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا،حکمران طبقہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گاجس کے بعد کسی حکمران کو قومی دولت لوٹنے کی جرات نہیں ہو گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.