وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے اہم ملاقات

مری جدت ویب ڈیسک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مری پہنچے جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی ¾ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے متعلق مشاورت کی جبکہ ملکی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی شہبازشریف کی بھی مری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں جاری توانائی اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال سمیت سیاسی صورت حال اورآئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.