pakistan

وزارت عظمیٰ اور (ن)لیگ کی صدارت سے نکال دیا عوام کے دلوں سے کیسے نکالو گے ؟‘ نوازشریف

گجرات /کوٹلہ جدت ویب ڈیسک سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف تمام فیصلے غصے اور انتقام میں آرہے ہیں ٗ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ اور (ن)لیگ کی صدارت سے نکال دیا عوام کے دلوں سے کیسے نکالو گے ؟پاکستان کو ستر سال سے لگی بیماری کو ختم کر نے کا وقت آن پہنچا ہے ٗ سینیٹ ٹکٹوں پر نواز شریف کے دستخط ہونے کی وجہ سے ہمارے امیدواروں سے پارٹی کا نام چھین لیا گیا ٗنواز شریف کی مہر اور دستخط ایٹمی پروگرام کے اعلان پر بھی ہے، کیا ایٹمی پروگرام کو بھی ختم کردیا جائیگا؟موٹروے کو ختم کردو، ہوائی اڈے بھی ختم کردو ان پر بھی نواز شریف کا نام ہے،کون کون سے جج نواز شریف کے دستخطوں سے اعلیٰ عدالتوں میں بیٹھے ہوئے ہیں کیا انہیں بھی ختم کردیا جائیگا؟قوم بیدار ہو چکی ہے ٗ یقین ہے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے ووٹ کی عزت کی خاطر جنگ پوری طرح لڑیں گے ٗ پیچھے نہیں ہٹیں گے ٗ 2018ء کے انتخابات آرہے ہیں ٗ صرف ووٹ نہیں ڈالنا ٗ انقلاب لانا ہے ۔ اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ کوٹلہ ہے ٗہم اپنے سیاسی مخالفین کو کہتے ہیں کہ آئوکوٹلہ کا جلسہ دیکھیں ٗ پہلے کوٹلہ سے لڑوٗ پہلے مقابلہ کوٹلہ سے ہوگا ٗ سمجھتا ہوں انشا ء اللہ کوٹلہ جیتے گا ٗ کوٹلہ کی فتح ہوگی ۔ نوازشریف نے عوام کے جوش وجذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ اگر کوٹلہ کا عالم یہ ہے تو گجرات کا عالم کیا ہوگا ؟انہوںنے کہاکہ یہاں آزاد کشمیر کے ملحقہ علاقوں کے لوگ بھی ہیں ٗ اس اضلاع کی کئی جگہوںسے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ کے وفضل و کرم سے نوازشریف کا پیغام آج کوٹلہ میں بھی پہنچ چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کا بیانیہ کوٹلہ میں پہنچ چکا ہے ٗ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ نے فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ٗانہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہوگیا ہے ٗقوم بے دار ہو چکی ہے ٗ اگر کوٹلہ بیدار ہے تو پاکستان بیدار ہے ٗ اگر کوٹلہ جاگ چھکا ہے تو پاکستان جاگ چکا ہے ٗ آپ تک نوازشریف کا پیغام پہنچا ہے ٗمجھے پورا یقین ہے میرا پیغام ہر پاکستانی کے دل میں پہنچ گیا ہے ٗ مجھے یقین ہے کہ کوٹلہ کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ ووٹ کی عزت کی خاطرجنگ پوری طرح لڑیں گے ٗ انشاء اللہ یہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ٗ ووٹ کی عزت کی خاطر اور اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر یہ جنگ میرے کندھے سے کندھے ملا کر لڑو گے ؟۔نوازشریف نے کہاکہ سترسے لگی ہوئی بیماری کو ختم کر نے کا لمحہ آن پہنچا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو کیوں ہٹایا جارہا ہے ؟اس لئے نہیں کہ نوازشریف نے سو ٗ دو سو روپے ٗ لاکھ یا کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے ٗ نوازشریف پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ٗآپ کو ا س بات پر فخر ہوناچاہیے ٗ نوازشریف پر الزام ہے کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ یہ الزام آپ کو قبول ہے ؟انہوںنے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دل سے پوچھ کر بتائیں یہ الزام آپ کو منظور ہے ٗ وزیر اعظم کو فارغ کر دیا اور کہا چلو گھر جائیں ٗ کروڑوں ووٹروں کی کوئی پرواہ نہیں ٗپانچ بندوں نے آپ کے منتخب وزیر اعظم کو فارغ کر دیا ٗ یہ آپ کی یہ اوقات ہے ان کے دل میں آپ کی کے ووٹ کی کوئی عزت ناہیں ٗ پانچ بندوں نے آپ کے منتخب وزیر اعظم کو فارغ کر دیا ٗآپ کے ووٹ کی حرمت یہ ہے ٗ کیا سکھا شاہی آپ کو منظور ہے جس پر شرکاء نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اگر کہتے کہ نوازشریف نے فلاں ٹھیکے میں پیسے کھائے ٗ تم نے فلاں جگہ خورد برد کی ہے ٗنوازشریف نے قومی خزانہ لوٹا ہے ٗ فلاں جگہ پر اتنی کمیشن لی ہے ٗ تم نے پاکستان اور عوام کا مال کھایا ہے تو میں مجرم لیکن الزام یہ ہے کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ چلو گھر جائیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ یہ وزیر اعظم کیساتھ سلوک ہوا ہے ٗ کیا یہ بے عزتی آپ کو منظور ہے جس پر نا منظور کے نعرے لگائے گئے ۔انہوںنے کہاکہ پہلے نوازشریف کو بطور وزیر اعظم نکالا اور پھر مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے ہٹایا انہوںنے کہاکہ آپ نے نواز شریف کو کاغذوں میں نکالا ہے ٗ فیصلے میں نکال دیا ٗآپ کو تب مانوں کوٹلہ والوں کے دلوں سے نکالیں ٗ تب مانوں آپ پاکستان کے عوام کے دلوں سے نکالیں ٗ یہ رشتہ انشاء اللہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا ٗ یہ فیصلے بہت پہلے بھی آئے ہیں اور اب بھی آرہے ہیں ٗ ستر سالوں میں کچھ نہیں بدلا ٗ کیا اگلے ستر سال بھی پچھلے ستر سالوں جیسے ہونے چاہئیں جس پر شرکاء نے ’’نہیں ٗ نہیں ‘‘ میں جواب دیا نوازشریف نے کہاکہ اگلے ستر سال پچھلے ستر سالوں سے بہتر ہو نے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ نوازرشریف کیخلاف اب ایک اور کیس لگنے والا ہے کہ نوازشریف کو الیکشنوں سے باہر کر دیا جائے ٗ او بھئی ابھی دل اور پیٹ نہیں بھرا ٗ میں نے کہہ دیا تھا میرا نام نوازشریف ہے سب کچھ چھین رہے ہو تو میرا نام نوازشریف بھی چھین لو ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکال دیا ٗ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کو باہر نکال دیا اور فیصلہ سنا دیا کہ مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والا کوئی بندہ سینٹ کا الیکشن نہیں لڑسکتا ہے لیکن پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں نے فیصلے کو مسترد کر کے مسلم لیگ (ن)کے تمام امیدوارورں کو کامیاب کر دیا ۔انہوںنے کہاکہ امیدواروں سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چھین کر کیا ملا؟ انہوںنے کہاکہ یہ اعتراض لگا یا کہ ان ٹکٹوں پر نوازشریف کے دستخط موجود ہیں لہذا یہ الیکشن نہیںلڑ سکتے ٗ فیصلہ آج دے رہے ہو ٗ نوازشریف کے امیدوار ایک ہفتہ پہلے میدان میں آچکے تھے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نوازشریف کے دستخط ایٹمی پروگرام پر بھی لگے ہوئے ہیں ٗکیا ایٹمی پروگرام کو بھی ختم کر دیا جائے ٗ مجھے بتائیں بجلی آرہی ہے انہوںنے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا چار سال پہلے بجلی آرہی تھی یا نہیں آرہی تھی جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا ۔نوازشرزیف نے کہا کہ آج آرہی ہے تو ان بجلی گھروں کو بھی بند کر دیں اس پر بھی نوازشریف کے دستخط موجود ہیں ٗبجلی کے کارخانے بند کر دیں اس پر نوازشریف کے دستخط ہیں ٗ موٹر وے کو بھی اکھاڑ دیںاور ختم کر دیں اس پر بھی نوازشریف کے دستخط کر دیں ٗ پاکستان کے ہوائی اڈے ختم کر دیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ کونسے کونسے جج نوازشریف کے دستخطوں سے اعلیٰ عدالتوں میں بیٹھے ہوئے ہیں کیا ان کو بھی ختم کرنا ہے ؟۔نوازشریف نے کہاکہ ایٹمی دھماکے کر نے وا لے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ کراچی میں امن قائم کر نے والے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ موٹر وے بنانے والے وزیر اعظم کو نکا ل دو ٗ سی پیک لانے والے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ گیس لانے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ ہیلتھ کارڈ دینے والے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ پاکستان کے اندر خنجرات سے گوادر تک موٹر وے بنانے والے وزیر اعظم کو نکا ل دو ٗ کھاد سستی کر نے والے وزیر اعظم کو نکال دو ٗ 2013میں کھاد کا کیا ریٹ تھا ٗ اس وقت 2300کی بوری تھی آج کھاد کی بوری 1200روپے میں مل رہی ہے ٗ کاشتکارو ں کے ٹیوب ویل سستے چلتے ہیں ٗانشاء اللہ اگلی مسلم لیگ (ن)کی آئے گی اس میں غریبوں کو جن کے پاس مکان نہیں ہیں ان کو مکان ملیں گے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کوئی وعدہ کرتا ہے تو پھر پورا کرتا ہے ٗ جتنے بھی فیصلے آرہے ہیں یہ انتقام میں آرہے ہیں ٗ یہ فیصلے غصے میں آرہے ہیں ٗ سارا غصہ نوازشریف پر نکالا جارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ 2018میں الیکشن آرہا ہے ٗ آپ نے صرف ووٹ نہیں ڈالنا ٗ آپ نے ایک انقلاب لانا ہے ٗ ہم نے اس نظام کو ختم کر نا ہے جس نے آپ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ٗاس نظام انے پاکستان کے عوام کا خون چوس لیا ہے ٗ عوام کی قسمت کے ساتھ کھیلا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آپ شوق کے ساتھ ووٹ ڈالتے ہیں وہ کہتے ہیں لے جائو اپنا ووٹ بڑا ووٹ لیکر آئے ہیں انہوںنے کہاکہ آپ نے میرا ساتھ دینا ہے ٗ اللہ نے ہمارا ساتھ دینا ہے ٗ ہم نے اس کو ریفرنڈم بناناہے انہوںنے کہاکہ میں آپ سے غلط وعدہ نہیں کرتا ٗ آپ نے بھی میرے ساتھ غلط وعدہ نہیں کر نا ہے ٗ مانتا ہوں آپ میرے ساتھ ہیں اور پھر بھی دل سے پوچھ کر بتائیں میرے ساتھ دیں گے جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.