Varun Dhawan and Natasha Dalal Marriage

ورون دھون اپنی دوست نتاشہ سے رواں سال شادی کریں گے

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکار ورون دھون اوراْن کی دوست نتاشہ دلال جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی اسی سال ہوگی۔ویروشکا کے بعد بالی ووڈ کے کئی ستاروں کی شادی کی خبریں سرگرم ہونے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار ورون دھون اور اْن کی دوست نتاشہ دلال اس سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔واضح رہے کہ لوو برڈ ورون دھون اور نتاشہ دلال اپنی دوستی کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہے ۔کئی بار دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں تاہم اب ورون دھون کی دوست کے ساتھ شادی کی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.