Vidya Balan Bollywood

ودیا بالن نے بالی ووڈ میں کامیابی کا راز بتادیا‘ جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے اداکاروں کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے ’بےشرم‘ہونا بہت ضروری ہے۔بالی ووڈ کے تینوں خانزâشاہ رخ، سلمان اور عامرخان áکو شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتا ہے اوران کے بارے میں یہاں تک کہاجاتا ہے بالی ووڈ میں اگر کامیابی چاہئے توتینوں خانز کے ساتھ کام کرنا بہت ضروری ہے۔ جس کی مثال دپیکا پڈوکون، انوشکا شرما اور کترینہ کیف وغیرہ ہیں جنہوں نے اپنی پہلی فلم شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کی اور آج بالی ووڈ پر راج کررہی ہیں۔ لہٰذا ہرنئی آنے والی اداکارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کیرئیر کی شروعات میں تینوں میں سے کسی ایک خان کے ساتھ ضرورکام کرے لیکن ودیا بالن واحد اداکارہ ہیں جنہوں نےآج تک کسی خان کے ساتھ کام نہیں کیااورپھربھی ان کا شماربالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتاہے۔پہلی ہی فلم’پرینیتا‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ودیا بالن نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا’’کامیابی کے لیے انسان کا بےشرم ہونا بہت ضروری ہے‘‘۔ ودیا کا یہ بات کہنے کا مقصد تھا کہ اگر آپ بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کسی سے بھی خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں اورآپ جو بات کہنا چاہتے ہوں فوراً کہہ دیں۔اپنی بات کہتے ہوئے شرمانے کی ضرورت نہیں ہےکیونکہ اگر آپ اپنی بات دوسروں تک پہنچانے میں شرم محسوس کریں گے توکامیاب نہیں ہوسکتے۔ کامیابی کا کوئی ایک راستہ نہیں ہوتا، آپ کو اپناراستہ خود بنانا پڑتا ہے جب کہ خود اعتمادی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔واضح رہے کہ ودیا بالن ان دنوں اپنی فلم’’تمہاری سلو‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ گھریلو شادی شدہ خاتون کا کردار نبھارہی ہیں، فلم رواں ماہ 17 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.