#WhatsApps #NewControversialPolicy #Pakistan #BreakingNews

واٹس ایپ کی نئی متنازعہ پالیسی :اہم خبر سامنے آ گئی

لاہور :جد ر ویب دیسک:واٹس ایپ نے نئی متنازعہ پالیسی کے سلسلے میں نوٹیفکیشنز بھیجنے کا سلسلہ پھر شروع کر دیا ہے

۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول کرنے کے نوٹیفکیشن بھیجنے کا سلسلہ پھر شروع کر دیا گیا ہے، دنیا بھر میں شدید رد عمل کے باعث پرائیویسی پالیسی کا اطلاق 15 مئی تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔نئی پالیسی سے متعلق یہ الرٹس اس بار ان صارفین کو بھیجے جا رہے ہیں جنھوں نے اسے قبول نہیں کیا تھا، یعنی اگر جنوری میں کسی نے نئی پالیسی سے متعلق نوٹیفکیشن کو قبول کر لیا تھا تو انھیں دوبارہ نہیں بھیجا جائے گا۔واٹس ایپ بیٹا انفو ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کو بتایا جا رہا ہے کہ نئی پالیسی اور اصول و ضوابط کا اطلاق 15 مئی سے ہوگا۔نوٹیفکیشن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ میں تمام چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی، کاروباری اداروں سے چیٹ کو آسان بنایا جا رہا ہے، جس کا کچھ حصہ فیس بک سے شیئر کیا جا سکتا ہے، مگر صارف اس کا انتخاب اپنی مرضی سے کرے گا۔واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ ہم صارفین کی نجی گفتگو کو نہ پڑھ سکتے ہیں اور نہ سن سکتے ہیں، کیوں کہ یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، اور اسے کبھی تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.