#WhatsAppAccount #Pakistan #Devicessimultaneously

واٹس ایپ اکاونٹ بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال ہوسکے گا

لاہور : جدت ویب ڈیسک:یغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سروس متعارف کرانے کی تصدیق کردی۔ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی تصدیق کے بعد واٹس ایپ حکام نے بھی آج ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دیا۔
صارفین ایپ کو موبائل اور کمپیوٹر کے واٹس ایپ ورژن پر ہی لاگ اِن کر سکیں گے۔اس سے قبل صارف کو دوسرے فون میں اکانٹ بنانے کے لیے ڈیوائس سے اکانٹ ختم کرنا پڑتا تھا جبکہ کمپیوٹر پر بھی اسے صرف ویب سائٹ کی مدد سے بار کوڈ اسکین کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔واٹس ایپ کی اس سہولت سے صارفین کو بہت زیادہ آسانی ہوگی کیونکہ وہ ایک ہی اکانٹ کو چار ڈیوائسز بشمول کمپیوٹر پر لاگ ان کرسکیں گے۔اس فیچر کے بعد صارفین بیک وقت چار مختلف ڈیوائسز پر اپنا اکانٹ لگ ان کرسکیں گے اور چاروں ہی ڈیوائسز میں Sync کی سہولت حاصل ہوگی۔کمپنی بار کوڈ یا تصدیقی ہندسوں کے علاوہ فلیش کال پر بھی کام کررہی ہے تاکہ صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.