KWSB

واٹربورڈکو درست ڈگر پر ڈالنے پر سپریم کورٹ ‘وزیر اعلیٰ سندھ کا مشکور ہوں‘ہاشم رضا زیدی

کراچی جدت ویب ڈیسک واٹربورڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضازیدی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ ایک اہم قومی اثاثہ ہے،انتھک محنت اور کوششوں کے باعث اس کی نیک نامی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،واٹربورڈ ملازمین دن رات محنت کرکے میلوں دور سے پانی لاکر شہریوں میں اس کی منصفانہ تقسیم کا فریضہ ادا کررہے ہیں، ادارے کو درست ڈگر پر ڈالنے پر سپریم کورٹ ، عدالتی کمیشن ،وزیر اعلیٰ ،وزیربلدیات وچیئرمین کا مشکورہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر واٹربورڈ کے شعبہ مالیات کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واٹربورڈ کی حیثیت سے انہوں نے شہریوں کے مسائل کے حل اور ادارے کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ، ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے جو ہوسکا کیا ، واٹربورڈ کے تمام ملازمین بھرپور محنت اور نیک نیتی سے کام کی روایت کو قائم رکھیں اور شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی بہتر فراہمی کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو سیکڑوں کلو میٹر کے فاصلے سے پانی لا نا،انہیں صاف پانی کی منصفانہ تقسیم کسی چیلنج سے کم نہیں ،ملک کے سب سے بڑے شہر کو نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی بھی ایک مشکل طلب کام ہے ،ادارے کے افسران اورملازمین نے اس چیلنج سے نمبردآزما ہونے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے ، انہوں نے اس ضمن میں سپریم کورٹ ،اعلیٰ اختیاراتی عدالتی کمیشن، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی جانب شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر فراہمی کے سلسلے میں کئے گئے تعاون ورہنمائی پرانہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا، قبل ازیں تقریب سے واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان ، محمد اسلم خان ، سلیم احمد ، معراج الدین ،سابق ڈی ایم ڈی مشکورالحسنین ،چیف انجینئر غلام قادر عباس، ڈائریکٹر فنانس محمد ثاقب اور ندیم کرمانی سمیت دیگر نے خطاب کیا اور سیدہاشم رضا زیدی کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا ،مقررین نے کہا کہ سید ہاشم رضا زیدی نے بحیثت واٹربورڈ کے سربراہ ادارے کے استحکام اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے شبانہ روز خدمات انجام دیں اور اپنی بہترین اور خداداد صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے قابل تقلید اقدامات کئے ان کی خدمات کو ملک خصوصاً کراچی و واٹربورڈکی تاریخ میں سنہرے الفاظ میںلکھا جائے گا،اس موقع پر واٹربورڈ کے افسران اور ملازمین کی جانب سے سابق ایم ڈی واٹربورڈ کو تحائف اور گلدستے پیش کیئے گئے اور ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ، بعدازاں شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.