Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu

واشنگٹن ایران کیساتھ جوہری معاہدہ ختم کر دے گا،اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس جدت ویب ڈیسک :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کےساتھ جوہری معاہدہ ختم کر دیں گے۔بد ھ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکن اسرائیل پبلک افیئر کمیٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملے کے لیے مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔ایران شام میں اپنا فوجی اڈہ اور لبنان میں میزائل کی فیکٹری لگانا چاہتا ہے،مگر اسرائیل ایران کو ایسا کرنے نہیں دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.