ن لیگ کے غنڈوں کا لال حویلی پر ڈنڈو ں سے حملہ

جدت ویب ڈیسک :ن لیگ کے غنڈے کارکن لال حویلی کے باہرڈنڈے لے کر آئے اور میرے ملازمین کو للکارا،اس وقت لال حویلی میں دو کارکن تھے جو بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگےاب نون لیگ اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئی ہے مسلم لیگ(ن) کے300کے قریب کارکنوں نے لال حویلی پر دھاوا بول دیا، لیگی کارکنوں نے میرے گھر پر پتھراﺅ کیا اور اسلحہ لہرایا میں اس وقت لال حویلی کے اندر موجود تھا پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔ لیگی کارکنان کی جانب سے دن دیہاڑے اسلحہ لہراتے رہے اورمیرے گھر پر پتھراﺅ کرتے رہے میں اس وقت گھر کے اندر موجود تھا ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد لیگی کارکنان وہاں سے نو دو گیارہ ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.