army chief ISPR

ن لیگ کی حکومت برطرف‘ کرپشن کے خاتمے اورنظام کی بہتری کیلئے ملکی کمان راحیل شریف کے حوالے‘رضوان اختر کو بھی اہم ذمہ داری۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چہ مگوئیاں جاری ہیں جن کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک نئی، شفاف نگراںقومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو اگلے سال مملکت کا نظام چلائے گی،حکومتی قیادت سابق آرمی چیف راحیل شریف کریں گے جبکہ یہ بھی سننے میں آرہاہے کہ جنرل رضوان اختر کا استعفیٰ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،قومی حکومت کے اغراض و مقاصد میں یہ ہوسکتے ہیں ،ملک میں بلا تفریق احتساب یقینی بنانا، صدارتی نظام نافذکرنا،انتخابی اصلاحات بائیو میٹرک نظام کا نفاذ ،عدلیہ، احتساب کمیشن، الیکشن کمیشن و دیگر اداروں سے کرپشن کا خاتمہ، بیرون ممالک سے کرپشن کا پیسہ واپس لانا، کرپشن کے پیسوں کی واپسی سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ، اقتصادی راہداری اورگیس پائپ لائن منصوبہ ، توانائی کا بحران ختم کرنا، اس مقصد کےلئے نئے چہرے سامنے آسکتے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہوسکتی ہے، آئینی ماہرین اس حوالے سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیںکچھ قومی حکومت کوملک و قوم کےلئے ناگزیر سمجھتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کے نزدیک یہ خودکشی ہوگی تاہم افواہیں یہ ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اپنا ہوم ورک مکمل کر چکی ہے لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کیا ایسا ممکن ہے ۔؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.