ن لیگ آئوٹ ٗماہر قانون فروغ نسیم نے کیسے لیگیوں کے زخمیوں پر نمک پاشی کردی‘ جانئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت (ن )لیگ کے تمام پارٹی ٹکٹس کالعدم ہوگئے ،اب کوئی امید وار الیکشن نہیں لڑ سکتا لیکن سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں نوازشریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کسی نے غیر قانونی کام کیا ہے تو اس کا خمیازہ بھی بھگتے گا۔انہوںنے کہاکہ عدالت نے یہ نہیں کہا کہ سینیٹ انتخابات تاخیر سے ہوں گے ،امید کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن وقت پر انتخابات کرائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.