ن لیگی گلوبٹوں کی غنڈہ گردی اور دھمکیاں ہرگز برداشت نہیں شیخ رشید کے ساتھ کھڑے ہیں

جدت ویب ڈیسک :ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی جانب سے شیخ رشید پر لال حویلی میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ(ن) اپنی پرانی روایات اتر آئی ہے، اپنے سیاسی مخالفین اور اداروں کو حملوں اورغنڈہ گردی کے ذریعے خوفزدہ کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔ میں لال حویلی میں شیخ رشید پر لیگی کارکنوں کے حملے ، پتھراؤ اور اسلحے کی نمائش قابل مذمت ہے اس کے بعد ایسے واقعات کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کئے جائیں گےکہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ(ن) غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے ، ن لیگ کی غنڈہ گردی اور دھمکیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.