#NAB #Pakistan #Pakistan #AntiCorruptionAcademyEstablished #NABHeadquarters

نیب ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم

اسلام آباد:جد ت ویب ڈیسک:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب میں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈیمی قائم کی گئی ہے۔ نیب کو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ نے بریفنگ میں بتایا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈیمی قائم کی گئی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ذمے داریوں کی ادائیگی کیلئے پرعزم اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ نیب اپنے انسانی وسائل کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ اکیڈیمی وائٹ کالر کرائم سے نمٹنے کیلئے اینٹی کرپشن تھنک ٹینک کے طور پر کام کرے گی۔ اکیڈمی میں معیاری ٹریننگ سیمینارز کانفرنسز مباحثے اور نیٹ ورکنگ کے مواقع میسر آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.