نیب نے سیاستدانوں کیخلاف کیسز کی سماعت روک دی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک 2014ئ کے بعد سے قومی احتساب بیورو نے مختلف سےاستدانوں کے خلاف129 کیسز بند کئے جن میں شریف خاندان کے خلاف12کیسز بھی شامل ہیں،یہ بات نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ہہ کیسز نیب چیئرمین نے ان کیسز کی اسٹیٹس کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو5جولائی کو ٹیم کے سامنے پیشی کے دوران بتایا تھا۔انہوں نے کہا کہ285 کیسز نیب کے پاس سےاستدانوں کے حوالے سے پڑے ہیں۔نیب کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ 2006ئ میں اس وقت کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل رشاہد عزیز نے تمام سیاستدانوں کے خلاف کارروائیاں روک دی تھیں جب جنرل رپرویز مشرف این آر او جاری کرنے والے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.