نیب حرکت میں آگیا، پیر کو اہم اجلاس طلب

جدت ویب ڈیسک : نیب بھی حرکت میں آگیا، شریف خاندان کے سارے کیس ری اوپن ہونے لگے ہیں سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے کیس کے فیصلے کے بعد چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اہم اجلاس پیر کے روز طلب کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیرمین نیب اور پراسیکیوٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈی جی نیب راولپنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.