Saeed Ghani PPP

نیب اورعدالتوں میں زیرالتوا کیسز کو جلد مکمل کروایا جائے گا،سعید غنی

کراچی جدت ویب ڈیسک :وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب اورعدالتوں میں زیرالتوا کیسز کو جلد مکمل کروایا جائے گاکرپٹ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میڈیا اور شہری مدد کریں،غیرقانونی تعمیرات کی نشاندھی کے لئے شہری آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے غیرقانونی قراردیکر گرائی جانے والی عمارات کی دوبارہ تعمیرات کا خود دوبارہ جائزہ لینگےرشوت ستانی کوروکا جائیگاآج کے بعد کوئی بے قائدگی نظرآئی تو کارروائی کی جائیگی میڈیا میرے کان اورآنکھیں بنیں بریفنگ کے بعد اب اچانک آفیسز کے دورے کراؤں گا اور صبح 9بجے سے پہلے آؤں گامیرے حلقے میں بھی غیرقانونی تعمیرات ہوئی ہیں سعید غنی نے کہا کہ بجلی جانے کی وجہ سے میٹننگ میں خلل ہواآج بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹربورڈ کی اھمیت دیگر محکموں سے زیادہ ہےدونوں محکموں کی کارکردگی سے شہری متاثر ہوتے ہیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی یہ ادارا کرتا ہےوقت پر ڈیوٹی پر وقت کی پابندی کریںتنخواہ یہاں اور ڈیوٹی کسی اور جگہ دے یہ برداشت نہیںساٹھ گز تک کی تعمیرات کو آسان بنایا جائیگاعام شہریوں کی شکایات کابروقت اضالہ کیا جائےکراچی کے آٹھ ٹائون میں غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات منگوائی ہیںکسی کی سفارش پر اس سے رعایت نہیں ہوگاایماندارملازمین کا تحفظ میں خود کرونگاسعید غنی نے کہا کہ تعمیراتی اسکیموں کو بنانے کے مقاصد پورے نہ ہوں تو ان کا کیا فائدہ ہے۔غریبوں کے لئے سستے پلاٹ اور گھربنانے کی بات بھی کی جائیگی مجوزہ نظام جو موجود ہے اس کو درست کرنے کی ہدایت کی ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عوام کے کیے کام کرنا ہوگا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے کو سدھرانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا شہر میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہین مانتا ہوں پر نشاندہی ہونے پر اب ایکشن لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.