نہ مر رہا ہوں، نہ کہیں جا رہا ہوں،زمبابوین صدر موگابے کا اعلان

ہرارے جدت ویب ڈیسک افریقی ملک زمبابوے کے ترانوے سالہ صدر رابرٹ موگابے نے کہا ہے کہ وہ نہ تو مر رہے ہیں اور نہ ہی کہیں جا رہے ہیں۔ موگابے 1980سے زمبابوے کے صدر چلے آ رہے ہیں اور اس ملک کی اقتصادی حالت انتہائی خراب ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر رابرٹ موگابے نے کہا کہ وہ نہ تو مر رہے ہیںنہ ہی اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں اور نہ ہی کہیں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ کوئی دوسرا سیاستدان اتنے بڑے سیاسی قد کاٹھ کا ہے ہی نہیں، جو میرے جانشین کے طور پر یہ âصدارتیá ذمےد اریاں انجام دے سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.