#Sindh #NinthandEleventh #Class #ExaminationsAnnounced #Karachi

نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کا اعلان

کراچی : جدت ویب ڈیسک:ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ جولائی میں دسویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جولائی میں دسویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے، اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بارہویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لئے جائیں گے، اور تمام امتحانات میں صرف اختیاری مضامین کے پیپرزہوں گے۔ جب کہ پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات اسکولز میں ہوں گے، تاریخ کا اعلان اسکولز اپنے طور پر کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.