ppp

نوجوانوں کے بہترمستقبل کیلئے ہر حد تک جا کر کام کرینگے، جان محمد بلوچ

کرا چی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ ملیر وصدرPS-127 جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کھیل کے میدانو ں میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہی ہے، کرکٹ کی طرح فٹ بال بھی پاکستان کا مقبول ترین اور عوامی کھیل ہے ،کراچی کے بیشمار فٹ بالروں نے بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ، دیگر کھیلوں کی طرح اگر سرکاری سطح پر فٹ بال کے کھیل کی بھی سرپرستی کی جائے تو ہمارے کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر یں گے، نوجوانوں کے بہترمستقبل کیلئے ہر حد تک جا کر کام کرینگے، کھیل کے میدان کو فعال رکھنے سے ہماری نوجوان نسل جرائم ، منشیات کی لعنت اور غیر اخلاقی سرگرمیوںسے دور رہے گی، ہم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھیں گے،آل کراچی شوکت بلوچ و مراد بخش عرف چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام شرافی محمڈن فٹبال کلب شرافی گوٹھ میں شریک ٹیمیں اور چیف آرگنائزر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور نوجوان نسل کومنفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کو یوسی کی سطح پر فعال کررہے ہیں، ڈی ایم سی ملیر کے نوجوانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی مظفر علی شجرہ کے ہمراہ آل کراچی شوکت بلوچ و مراد بخش عرف چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پریوسی چیئرمین شرافی گوٹھ نذر بلوچ ، وائس چیئرمین غلام اکبر بلوچ ، اسپورٹس آفیسرسلیم خان، پی ایس ٹو چیئرمین عمر جان بلوچ ، صدر ڈی ایف اے ملیر فتح محمد بلوچ ، جرنل سیکرٹری شاھد بلوچ ، اور علاقائی معززین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.