نواز شریف کی نااہلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد آئینی طور پر وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے ۔آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد آئینی طور پر وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے ۔ آئین کے تحت اب صدر ممنون حسین قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ جس کے بعد نئے وزیر اعظم اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد وفاقی کابینہ کا قیام عمل میں آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.